@Mussarat24 December 2023 at 04:40
شمس تبریز ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ
دو آدمی ایک سے دوسرے شہر کا سفر کر رہے تھے جب وہ ایک ندی کے کنارے پہنچے جس میں بارش کے سبب طغیانی آئی ہوئی تھی تو وہاں انہیں پار جانے کے لیے ایک نوجوان اور خوبصورت عورت مدد کی منتظر دکھائی دی - ان میں سے ایک فورا" اس کی مدد کو آگے بڑھا اور عورت کو ندی پار کروا دی - عورت کو دوسرے کنارے اتار کر انہوں نے الوداع کہا اور اپنی راہ چل دیئے -
باقی سفر کے دوران دوسرا مسافر غیر معمولی طور پہ خفا تھا، اس نے سارے راستے  اپنے دوست سے نہ بات کی نہ اس کے کسی سوال کا جواب دیا -
کئی گھنٹوں کی ناراضگی کے بعد جب وہ مزید خاموش نہ رہ سکا تو کہنے لگا ،  تم نے اس عورت کو ہاتھ کیوں لگایا ؟
وہ تمھیں ورغلا سکتی تھی ! نامحرم مرد اور عورت ایک دوسرے کو اس طرح چھو نہیں سکتے -"
تو پہلے مسافر نے بڑے سکون سے جواب دیا ، میرے دوست ، میں نے اس عورت کو ندی پار کروائی اور اسے وہیں چھوڑ آیا - وہ تم ہی ہو جو اسے اب تک ساتھ اٹھائے ہوئے ہو -
کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو خود اپنے خدشے ، تعصب اور حسد اپنے شانوں پہ اٹھائے پھرتے ہیں اور پھر ہمیشہ اسی بوجھ کے نیچے دبے رہتے ہیں --
Mussarat Hussain's photo.
Chai Lover and 6 others12 views
Share
Share
Be the first to write comment