@Mussarat
West Wharf Road
وہارف سمندری گھاٹ کو کہتے ہیں، مگر اصطلاحی معنوں میں یہ لفظ  " گودی" کے مترادف ہے۔ ساحل پر جہاں مال اترے اورترسیل کے لئے جمع ہو مال گودی یا وہارف کہلاتی ہے، کیماڑی کی بندرگاہ سے ملحق مال گودی ایسٹ وہارف ہے اور اسکی دوسریجانب  کی گودی جہاں فش ہاربر، کنٹینر ٹرمینل اور کراچی شپ یارڈ واقع  ہیں ویسٹ وہارف  یا مغربی گودی کہلاتی ہے۔ سمندر کیطرف سے تو یہ دونوں کنارے یا گودیاں باہم مربوط ہیں مگر خشکی کے راستے دونوں کی راہیں ایک لمبا چکر کاٹنے کی متقاضی ہیں یعنی کیماڑی سے 4 کلومیٹر پر نیٹی جیٹی کے پل سے ہو کرکے دوسری جانب 2 کلومیٹر تک کا فاصلہ ویسٹ وہارف پہنچاتا ہے اس لئےیہ پورا علاقہ ہی ویسٹ وہارف کے نام سے معروف ہے اور اس علاقے کی سڑک ویسٹ وہارف روڈ۔ اس روڈ کے دونوں جانب اعلی پائےکے صنعتی یونٹ قائم ہیں جن میں ذیادہ تر کثیرالقومی  ہیں جنکی موجودگی اور انتظام کے سبب یہ پورا علاقہ بہت ہی خوبصورت ہواکرتا تھا، علاقے کی شجرکاری اور کمپنیوں کے باہر تک آئے سبزہ زار طبیعت خوش کردیتے تھے ۔
کراچی بندرگاہ سے منسلک جدید ترین کنٹینر ٹرمینل  نے اس سڑک پر نئی تنصیب کے طور پر جگہ پائی ہے، کارگو  ہینڈلنگ کی جدیدترین تنصیبات سے آراستہ  یہ ٹرمینل کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل لمیٹڈ کے نام سے ایک امریکی کمپنی کے اشتراک  سے قائم کیاگیا ہے جو پانچ برتھوں اور کنٹینر ہینڈلنگ کی جدید ترین سہولتوں کے ساتھ 1998 سے مصروف عمل ہے۔
اخترکریم
4 7 views
Like
Comment
Share
Be the first to write comment