رام کرشن ڈالمیا کا تعلق مارواڑی برادری سے تھا، ڈالمیا کا جنم راجستان کے چھوٹے گائوں "چروا" میں ہوا تھا، ڈالمیا آگے چل کر وہ ہندوستان کے ایک بڑے سرمایہ دار بن کر ابھرے، پورے ہندوستان میں انہوں نے بڑی بڑی فیکٹریاں بینک، انشورنس کمپنیاں قائم کر رکھیں تہیں، ان میں سے ایک سیمنٹ فیکٹری جو (ایسوسیئٹ سیمنٹ کمپنی) کے نام سے کراچی میں بنیاد ڈالی اس وقت یے فیکٹری بند ہو چکی ہے فیکٹری کے پلاٹ اور ملحقہ علاقے میں آج کل ان کی بیٹی شانتی کے نام سے شانتی نگر آباد ہے اور کرکٹ اسٹیڈیم اور آغا خان یونیورسٹی کے سامنے ڈالمیا سوسائٹی موجود ہے،
ڈالمیا کے قائد اعظم محمد علی جناح سے اچھے مراسم تھے جب قائد اعظم نے دھلی کا بنگلہ بیچنے کا ارادہ کیا تو ڈالمیا نے ہی خریدا تھا،
انہوں نے چھ شادیاں رچائی جن میں سے اٹھارہ بچے پیدا ہوئے، ڈالمیا سرسوتی کو زیادہ پسند کرتے تھے اور ان کے ہی ساتھ رہتےتھے،
یاد رہے موھٹا پیلس کے مالک شیورتن کا تعلق بھی مارواڑی کمیونٹی راجستان سے تھا.