@Mussarat17 December 2022 at 03:48
بھیڑیے نے کتے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا:
کزن، آپ نے انسانوں کو کیسے پایا؟

کتے نے جواب دیا: جب وہ کسی کو حقیر سمجھتے ہیں تو اسے کتا کہتے ہیں۔

بھیڑیا: کیا تم نے ان کے بچوں کو کھایا؟
کتا: نہیں۔

بھیڑیا: کیا تم نے انہیں دھوکہ دیا؟
کتا: نہیں۔

بھیڑیا: کیا تم نے ان کو میرے حملوں سے بچایا؟
کتا: ہاں

بھیڑیا: بہادر، ہوشیار کو وہ کیا کہتے ہیں؟
کتا: وہ اسے بھیڑیا کہتے ہیں۔

بھیڑیا: کیا ہم نے تمہیں شروع سے یہ مشورہ نہیں دیا تھا کہ ہمارے ساتھ بھیڑیا بن کر رہو؟ میں نے بارہا ان کے بچوں اور مویشیوں کو مارا ہے، اور وہ اپنے ہیروز کو بھیڑیے کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ تم کو یہ سیکھنا چاہیے کہ انسان اپنے جلادوں کے سامنے سر تسلیم خم کرلیتے ہیں اور اپنے وفاداروں کی توھین کرتے ہیں۔

عربی ادب سے ترجمہ
Maa baap ki shaan and 3 others11 views
Share
Share
Be the first to write comment