ایک دوست بتا رہا تھا کہ اس نے بازار میں اپنے دوست سے کہا کہ ”آج فوتگی کا اعلان سنا تو میں سمجھا شاید تم فوت ہوگئے ہو۔“
دوست جواباً کہنے لگا ”اگر میں فوت ہوا ہوتا تو دُکانیں اس طرح کُھلی نہ ہوتیں بلکہ پورا بازار بند ہوتا۔“
ایک دن واقعی اس کا دوست فوت ہوگیا۔
بتانے والا بتاتا ہے کہ بازار میں کوئی دُکان بند ہونا تو درکنار اس کے سگے بھائی کی بھی دُکان کھلی ہوئی تھی۔جب اس کے بھائی سے پوچھا تو کہنے لگا کہ ”جنازہ ابھی لیٹ ہے۔دودھ، دھی خراب نہ ہوجائے۔میں جلدی سے ان کو بیچ کر دُکان بند کرکے آتا ہوں۔“
قبرستان ایسے لوگوں سے بھرے پڑے ہیں جو یہ سمجھتے تھے کہ ان کے بغیر دنیا رک جاۓ گی!!
اپنے اعمال کی اصلاح کیجئے جانے کب بلاوا آ جائے اور توبہ کا موقع بھی نہ مل سکے۔اللہ کریم ہم سب کو نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے...(آمین یارب العالمین)