اطلاعات کے مطابق ایک فلم تھیٹر میں ایک مختصر فلم دکھائی گئی جس کا آغاز کمرے کی چھت کے اسنیپ شاٹ سے ہوا۔ کوئی تفصیلات، کوئی رنگ نہیں۔ صرف ایک سفید چھت پر لگا پنکھا ۔
یہی منظر 6 منٹ تک جاری رہا جیسے یہ فلم رکھ گئی ہو ، جب فلم دیکھنے والے مایوس ہونے لگے۔ کچھ نے شکایت کی کہ فلم پر اپنا وقت ضائع کر رہیں ہیں اور کچھ نے واپس جانا شروع کر دیا۔
اچانک، کیمرے کا لینس آہستہ آہستہ حرکت کرنے لگا یہاں تک کہ وہ نیچے فرش تک پہنچ گیا۔ ایک چھوٹا بچہ جو معذور دکھائی دے رہا تھا وہ بستر پر لیٹا تھا، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ، وہ ہل نہیں سکتا تھا ۔
اس کے بعد کیمرہ مندرجہ ذیل الفاظ کے ساتھ واپس چھت تک فوکس کرتا ہے !
"ہم نے آپ کو اس بچے کی روزمرہ کی سرگرمی کے صرف 8 منٹ دکھائے، اس منظر سے صرف 8 فٹ کے فاصلے پر یہ معذور بچہ اپنی زندگی کے تمام گھنٹے گزارتا ہے اسی فوکس کے ساتھ ، اور آپ نے شکایت کر دی اور 6 منٹ تک صبر نہیں کیا، آپ برداشت نہیں کر سکے۔ یہ مسلسل دیکھنا .."
بعض اوقات ہمیں اپنے آپ کو دوسروں کی جگہ وقتی طور پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ( اندھا ، بہرا ، گونگا معذور ، بے گھر وغیرہ وغیرہ) تاکہ ہمیں عطا کی گئی نعمتوں کی وسعت کا احساس ہو اور اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں ایسی نعمتیں عطا کی ہیں جنکا شکر ادا کرنا اولین ترجیح ہے ۔