دو کوے، دو کہانیاں ۔۔۔۔///
پیارے دوستو ۔۔۔۔ کوے کا سیانا پن منفی اور مثبت دونوں ہی معنوں میں ڈسکس کیا جاتا ہے۔۔۔۔سکول کے نصاب میں ایک پیاسے مگر سمجھدار کوے کی کہانی خاصی متاثر کن تھی کہ کیسے وہ ایک برتن میں کنکریاں ڈالتے ڈالتے پانی کی سطح کو اتنا بلند کر لیتا ہے کہ اسکی چونچ بآسانی پہنچ سکے۔۔۔۔
سکول سے باہر بہت سے لوگوں سے یہ محاورہ بھی سننے کو ملتا تھا کہ سیانا کوا گندگی میں ہی چونچ مارتا ہے۔۔۔ یقیناً سکول کے نصاب میں اس محاورے کو شامل نہ کرنے کا واحد سبب یہی ہو گا کہ اسکی بدبو سے بچا جائے۔
اپنے عمران خان نیازی دو ہزار چودہ تک بحیثیت مجموعی ایک غیر متنازع قومی ہیرو تھے اور انہیں کھیل اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے انہیں انتہائی احترام اور محبت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔۔۔کیا ہی اچھا ہوتا کہ جناب اسی روش کو برقرار رکھتے ہوئے قوم کا پیار سمیٹتے رہتے اور اس وقت کا انتظار کرتے کہ جب فطری ارتقاء کے نتیجے میں انہیں اقتدار میں آنے کا کوئی باعزت اور جائز راستہ مل جاتا۔۔۔۔
یہ راستہ برتن میں کنکریاں ڈالنے والے کوے جیسا متاثر کن اور باعزت راستہ ہوتا مگر بدقسمتی سے موصوف نے دوسرے کوے کا راستہ اختیار کیا اور قدم قدم پہ گندگی میں چونچ ماری، گھٹیا ترین حربے استعمال ہی نہیں کئے بلکہ ایجاد بھی کئے ۔۔۔ ان تمام تر چالاکیوں کا نتیجہ آج ہم سب کے سامنے ہے۔۔اور بذات خود انکے سامنے بھی۔۔۔۔
بھئی سچی بات ہے کہ مجھے تو وہ کنکریوں والا کوا پسند ہے، نہ کہ گندگی والا۔۔۔۔۔آپ کیا کہتے ہیں اس بابت۔۔۔ ؟؟؟
😊😊😊😊😊