سورۂ یوسف پڑھ کر پتا چلتا ہے کہ:
سگّے حسد کر سکتے ہیں۔
اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں۔
غیر نجات دِلا سکتے ہیں۔
پارسا پر تُہمت لگائی جا سکتی ہے۔
بِلا جُرم قید ہو سکتی ہے۔
غیبی مدد سے براءت مِل سکتی ہے۔
ظُلم سہہ کر عظیم منصب مِل سکتا ہے۔
تقویٰ سے عزت کا حصول ہو سکتا ہے۔
عزیز جُدا ہو سکتا ہے اور ہِجر کاٹا جا سکتا ہے۔
بِچھڑا مِل سکتا ہے اور ہر خواب پورا ہو سکتا ہے۔
قُرآن کی اِس سورہ میں کیا کشش ہے، کیسی جاذبیت ہے، کیسا دِلکش اسلوب حسین بیان ہے، کیا فصاحت و بلاغت ہے، کِتنا تسلی کِتنا سبق ہے، کیسی نصیحتیں ہیں، اورکِس قدر قوی اُمیدیں ہیں۔۔۔
"بے شک ہر مُشکل کے ساتھ آسانی ہے." (القرآن)