@Mussarat
ایک شکاری نے کنڈی میں گوشت کی بوٹی لگا کر دریا میں پھینکی ایک مچھلی اسے کھانے دوڑی
وہیں ایک بڑی مچھلی نے اسے روکا کہ اسے منہ نہ لگانا اس کے اندر ایک چھپا ہوا کانٹا ھے جو تجھے نظر نہیں آرہا بوٹی کھاتے ہی وہ کانٹا تیرے حلق میں چبھ جائے گا جو  کوشش کے بعد بھی نہیں نکلے گا
تیرے تڑپنے سے باہر بیٹھے شکاری کو اس باریک ڈوری سے خبر ہو جائے گی
تو تڑپے گی
وہ خوش ہوگا
اس باریک ڈور کے زریعے تجھے باہر نکالے گا
چھری سے تیرے ٹکڑے کریگا مرچ مصالحہ  لگا کر آگ پر ابلتے تیل میں تجھے پکائے گا
10 , 10 انگلیوں والے انسان 32 , 32 دانتوں سے چبا چبا کر تجھے کھائیں گے
یہ تیرا انجام ہوگا
بڑی مچھلی سمجھانے کا حق ادا کر کے  چلی گئی
چھوٹی مچھلی نے دریا میں اپنی عقل سے ریسرچ  کی
نہ شکاری
نہ آگ
نہ کھولتا تیل
نہ مرچ مصالحہ
نہ دس دس انگلیوں اور بتیس بتیس دانتوں والے انسان
کچھ بھی نہیں نظر آ رھا
چھوٹی مچھلی کہنے لگی یہ بڑی مچھلی ان پڑھ جاہل پتھر کے زمانے کی باتیں کرنیوالی
کوئی حقیقت نہیں اسکی باتوں میں میں نے خود ریسرچ کی ھے
اسکی بتائی ہوئی کسی بات میں بھی سچائی نہیں
میرا ذاتی مشاہدہ ھے وہ ایسے ہی سنی سنائی نام نہاد غیب کی باتوں پر یقین کیئے بیٹھی ھے
اس ماڈرن سائنسی دور میں بھی پرانے فرسودہ نظریات لیئے ہوئے ھے۔
چنانچہ اس نے اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیادپر بوٹی کو منہ میں ڈالا
کانٹا چبھا
مچھلی تڑپی
شکاری نے ڈور کھینچ کر باہر نکالا
آگے بڑی مچھلی کے بتائے ہوئے سارے حالات سامنے آگئے
حاصل کلام
انبیاء علیھم السلام نے انسانوں کو موت کا کانٹا چبھنے کے بعد پیش آنے والے غیب کے سارے حالات و واقعات تفصیل سے بتا دیئے ہیں
بڑی مچھلی کیطرح کے دانا انسانوں نے انبیاء کی باتوں کو مان کر زندگی گزارنی شروع کر دی
چھوٹی مچھلی والے نظریات رکھنے والے انبیاء کا رستہ چھوڑ کر اپنی ظاہری ریسرچ کے رستہ پر چل پڑا
لیکن موت کا کانٹا چبھنے کے بعد سارے حالات سامنے آجائیں گے
مچھلی پانی سے نکلی واپس نہ گئی
انسان دنیا سے جائے گا واپس نہیں آئے گا
بس یہی وقت ہے اگر سمجھ گۓ تو
اللہ تعالی کا وجود کائنات کی سب سے بڑی حقیقت ہے اور جتنی باتیں ہمیں قرآن وحدیث سے آخرت کے بارے میں پتہ چلتی ہیں وہ کوئی مذاق نہیں ہے یا کوئی کہانی نہیں ہے بلکہ ایک مسلمہ حقیقت ہے
اللہ تعالی ہمیں آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین ۔
2 5 views
Like
Comment
Share
Be the first to write comment