گاؤں میں دینو لوہار نے اپنے نئے شاگرد کو گھوڑے کی نعل بنانا سکھاتے ہوئے کہا۔
"دیکھو! یہ لوہا بھٹی میں تپ کر لال ہو چکا ہے۔ اب میں اسے انی پر رکھوں گا۔
جب میں سر ہلاؤں تو تم اس پر ہتھوڑا دے مارنا۔"
شاگرد نے کہا کہ ٹھیک ہے استاد جی ـ
دینو نے لوہا انی پر رکھ کر سر ہلایا اور شاگرد نے ہتھوڑا رسید کر دیا۔
لوہے پر نہیں، دینو کے سر پر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کبھی بات کی وضاحت بہت ضروری ہوتی ہے۔