@Mussarat7 June 2023 at 06:28
تھری بلین ڈالر مین

اکثر پاکستانی جہاں بیٹھتے ہیں وہاں بات ہوتی ہے وہ دیکھو پڑوسییاں دا پتر گوگل دا سی ای او، ٹویٹر دا سی ای او، مائیکرو سوفٹ دا سی ای او.  ایک ایسے ملک میں جہاں سیاست دانوں، جرنیلوں، پراپرٹی ڈیلروں اور کھلاڑیوں کو گلوریفائی کیا جاتا ہو وہاں تھوک کے حساب سے وہی پیدا ہو رہے ہیں.

ایسی جگہ پر مدثر شیخا جیسے لوگ خال خال ملتے ہیں. شیخا نے کراچی میں جنم لیا. ابا کا ایک کریانہ کا سٹور تھا. وہی میڈ ان کرائسس کہانی. زندگی جب طغیانی میں دھکا دیتی ہے تو پھر ہاتھ پاؤں مارنا سکھا دیتی ہے. شیخا کا جیک پاٹ پہلے خلیجی ممالک میں پہنچنا اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پہنچنا تھا جہاں اسے معلوم ہوا کہ آج کی دنیا کا نیو گولڈ ٹیکنالوجی ہے.

شیخا نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر سٹارٹ آپس پر کام شروع کیا. خلیجی ممالک کے پین پوائنٹس( سر دردوں)کی فہرست بنائی اور ان کا حل ڈھونڈنا شروع کیا. سرمایہ کی دنیا میں آپ جتنا بڑا مسئلہ حل کر سکتے ہیں، اتنی ہی بڑی تجوری بھر سکتے ہیں.

شیخا نے کریم کا سٹارٹ اپ بنایا اور کمال کر دیا. یہ سٹارٹ اپ متحدہ عرب امارات کا پہلا یونی کارن بنا اور 2019 میں اس کا سودا تین ارب ڈالر( تین سو ارب سے اوپر ) میں اوبر کے ساتھ ہوا.

مجھے میاں منشا کے ایک دوست نے بتایا کہ جب میاں صاحب کو اس سودے کا پتہ چلا تو انہوں نے کہا کہ میں نے جو ستر سال میں کمایا، اس لونڈے بے تین سال میں کما لیا.

شیخا نے لنچ کا اہتمام کیا ہوا تھا. بہت معاملات پر گفتگو ہوئی. پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے اور اپنے معاشرے کو خیر لوٹانے کے حوالے اس کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی. مزید اچھی خبر یہ ہے کہ شیخا اب کئی اور بڑے پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے جو کہ کئی حوالوں سے کھڑکی توڑ ہوں گے.

اس تھریڈ میں ایسے لوگوں کو ٹیگ کریں جو زندگی کی ابالی میں کوئی بڑا خواب ہمراہ لیے پھر رہے ہیں تاکہ ہم ٹیک کے میدان میں مزید چیمپئن دیکھ سکیں.

سفر ہے شرط، مسافر نواز بہتیرے

اگلا شیخا کون ہے؟

عارف انیس کی دیوار سے
Mussarat Hussain's photo.
Maa baap ki shaan and 6 others18 views
Share
Share
Be the first to write comment