@Mussarat13 January at 09:31
روح کی غذا
📿💞 ذکرِ الہی، روح کی غذا🤍❣️

🌁 جس کو جنت کا شوق لگ جائے....:
وہاں کی نعمتوں کا یقین آ جائے۔۔۔

الله کی رضا کی تڑپ لگ جائے۔۔۔

پھر وہ دوڑتا رہتا ہے الله کی راہ میں دن رات، پھر وہ ہر دم لڑتا رہتا ہے نفس سے، شیطانوں سے۔۔۔

پھر وہ رکتا نہیں، تھکتا نہیں، پھر وہ پا کر ہی رہتا ہے اس جنت کو، خواہ اسکے لئے کتنی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے، جان دینی پڑے، یا اپنے پیارے چھوڑنے پڑیں یا اپنے پیارے مشاغل۔۔۔

یا سخت مشقت اٹھانی پڑے، لمحہ لمحہ صبر کے کڑوے گھونٹ پینے پڑیں، اسے اپنے رب کے وعدوں پر یقین ہوتا ہے، اور یہ یقین اسے ہمت ہارنے نہیں دیتا۔۔۔⁦

🌁🌠🌁
Mussarat Hussain's photo.
Sidra tul Muntaha and 4 others15 views
Share
Share
Be the first to write comment